تیزگام میں مجرے پر ٹرین انتظامیہ کو شوکاز نوٹس

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سخت نوٹس


ویب ڈیسک August 18, 2022
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سخت نوٹس

محکمہ ریلوے نے تیزگام میں رقص و سرور کی محفل سجانے پر ٹرین انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ‏وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ اس واقعے میں ملوث ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ٹرین کی کمرشل مینجمنٹ نجی کمپنی کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

ریلوے پولیس نے مجرا کروانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ملوث افراد سے تفتیش کریگی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا۔ تیزگام ٹرین کے اندر خواجہ سرا گانوں پر رقص کرتے رہے اور مسافر ان کی ویڈیو بناتے اور تالیاں بجاتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔