پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

محمد رضوان ، بابر اعظم اور سلمان آغا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی


ویب ڈیسک August 18, 2022
فوٹو پی سی بی

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ پاکستان نے نیدر لینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

نیدر لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں تین ایک روزہ میچ کی سیریز کے دوسرے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں، جس میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے لیے فخر زمان اور امام الحق اوپننگ کے لیے آئے تو قومی ٹیم کو آغاز اچھا نہ مل سکا اور صرف 10 کے اسکور پر پہلی وکٹ گر گئی، مجموعی اسکور 11 پر پہنچا تو امام الحق بھی پویلین کی جانب چلتے بنے۔

بعد ازاں کپتان اور محمد رضوان نے شراکت داری کر کے مجموعی اسکور کو 99 تک پہنچایا تو بابر اعظم 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یہ پاکستان کی آخری وکٹ تھی۔


دوسری اینڈ پر محمد رضوان نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر ایک اور شراکت داری قائم کی اور پاکستان کی فتح کو یقینی بنایا۔ قومی ٹیم نے 187 رنز کا ہدف 33.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

محمد رضوان 69 اور آغاز سلمان 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیدرلینڈز کے وی ویان کنگ ما نے دو جبکہ آریان دت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹیم کو ابتدا میں مشکات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ 3 کھلاڑی محض 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے، تاہم ٹام کوپر اور ڈی لیڈ نے 100 رنز سے زائد کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کا اسکور 117 تک پہنچایا۔

بعد ازاں ڈچ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں وکرم جیت سنگھ 1، میکس او ڈاؤڈ 1، ویزلی بیریسی 3، اسکاٹ ایڈورڈ 5 اور تیجا ندامانورو بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے۔

نیدر لینڈز مقررہ 44.1 اوورز میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، لیڈز سب سے زیادہ 89اور ٹام کوپر نے 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، محمد نواز نے تین تین، نسیم شاہ نے دو اور وسیم و شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 16 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد آج 7 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |