ممنوعہ فنڈنگ کیس سابق گورنرخیبرپختونخوا ایف آئی اے میں پیش

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی طلب کیا تھا


ویب ڈیسک August 18, 2022
ایف آئی اے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے:فوٹو:فائل

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئے اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو آج طلب کیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے طلب کئے گئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے دیگر رہنماؤں میں صوبائی فنانس سیکریٹری محمد عمران اور صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داؤد بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں