حدیقہ کیانی کے’بوہے باریاں‘ کے سرحد پار بھی چرچے
چینی ٹیچر نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر حدیقہ کا گانا گنگنایا
یومِ آزادی پر پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مشہور گانا 'بوہے باریاں' گنگنانے والی چینی ٹیچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مذکورہ ویڈیو پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے جس میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستان ایمبیسی کالج کی ایک میوزک ٹیچر 'بوہے باریاں' گنگناتی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے جس میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستان ایمبیسی کالج کی ایک میوزک ٹیچر 'بوہے باریاں' گنگناتی نظر آرہی ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین چینی ٹیچر کو اس قدر سریلی آواز میں پنجابی گانا گاتا دیکھ کر حیران ہیں۔
یاد رہے کہ چین میں موجود پاکستانی سفارت خانےکی جانب سے پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں چینی ٹیچر مس وکی نے شاندار پرفارمنس دی ۔