پشاور کالعدم تنظیم لشکر اسلام نے شنواری قبیلے کے 11 افراد کو اغوا کر لیا

لشکر اسلام کے 60 سے 70 مسلح ملزمان علاقہ غیر سے آئے اور شنواری قبیلے کے 9 افراد کو اغوا کر کے لے گئے۔

حکومت شنواری قبیلے کے اغوا کئے گئے افراد کو فورا بازیاب کرائے، مظاہرین۔ فوٹو؛ فائل

بڈھ بیر کے علاقے ماشو خیل سے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے ارکان شنواری قبیلے کے 11افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لئے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں ماشو خیل میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے 60 سے 70 مسلح ملزمان علاقہ غیر سے آئے اور علاقے کا محاصرہ کر کے شنواری قبیلے کے 11 افراد کو تاوان کی غرض سے اغوا کر کے واپس علاقہ غیر کی جانب لے گئے۔

واقعے کے بعد شنواری قبیلے کے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ان افراد کو فورا بازیاب کرائے۔ پولیس نے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے خلاف مقدمہ درج کر کے اغوا ہونے والوں کی بازیابی کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Load Next Story