لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار

مالکان کے بہیمانہ تشدد سے بچی کا ہاتھ فریکچر ہوگیا اور گردن پر زخم کے نشانات ہیں۔

مالکان کے بہیمانہ تشدد سے بچی کا ہاتھ فریکچر ہوگیا اور گردن پر زخم کے نشانات ہیں۔

اقبال ٹاؤن پولیس اور ریسپانس یونٹ نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

پی آر یو نے راوی بلاک میں کارروائی کرتے ہوئے تشدد کا شکار ہونے والی بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ مالکان کے بہیمانہ تشدد سے بچی کا ہاتھ فریکچر ہوگیا اور گردن پر زخم کے نشانات ہیں۔

پی آر یو ٹیم نے ملزمان علی فرحان اور اس کی اہلیہ صبا کو تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کردیا۔ تشدد کا شکار ہونے والی بچی فاطمہ کو اے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی حفاظتی تحویل میں دے دیا گیا۔


ایس پی ڈولفن عثمان طارق نے ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ بچی کو علاج معالجہ اور طبی معائنہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ بچوں پر تشدد و ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Load Next Story