پاک آرمی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

سیلاب میں پھنسے افراد کے ساتھ ان کی اشیائے ضرورت کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے,آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 18, 2022
فوٹو:فائل

پاک آرمی کی طرف سے بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کی مدد کیلئے ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی خان، راجن پور، نصیر آباد اور لسبیلہ میں پاک فوج کے دستے متاثرین کی مدد کیلئے مصروف عمل ہیں۔ ریلیف آپریشن کے دوران سیلاب میں پھنسے افراد کے ساتھ ان کی اشیائے ضرورت کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل ٹیمز سیلاب کے دوران وبائی امراض اور دیگر بیماریوں کا شکار ہونے والے متاثرین کو ضروری ادویات سمیت طبی سہولیات بھی فراہم کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں