
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی خان، راجن پور، نصیر آباد اور لسبیلہ میں پاک فوج کے دستے متاثرین کی مدد کیلئے مصروف عمل ہیں۔ ریلیف آپریشن کے دوران سیلاب میں پھنسے افراد کے ساتھ ان کی اشیائے ضرورت کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل ٹیمز سیلاب کے دوران وبائی امراض اور دیگر بیماریوں کا شکار ہونے والے متاثرین کو ضروری ادویات سمیت طبی سہولیات بھی فراہم کررہی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔