کراچی میں رینجرز اور پولیس نے 120 ملزمان کو گرفتار کرلیا اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد

24 گھنٹےکےدوران لیاری، گارڈن، سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر، گلشن اقبال، کورنگی اور پی آئی بی کالونی میں کارروائی کی گئی۔


ویب ڈیسک March 15, 2014
گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز اور اشتہاری بھی شامل ہیں . فوٹو: فائل

شہر قائد میں جہاں ایک جانب انسانی کون کو پانی کی طرح بہایا جارہا ہے وہیں پولیس اور رینجرز کی جانب سے روزآنہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کے دعوے کئے جاتے ہیں، ہفتے کو بھی امن کے ذمہ دار دونوں اداروں نے 120 افراد کو حراست میں لے کر اسلحے اور بارودی مواد کی برآمدگی کادعوی کیا ہے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران رینجرز اور پولیس نے لیاری، گارڈن، گھاس منڈی، عثمان آباد، سرجانی ٹاؤن، گڈاپ، بن قاسم، گلستان جوہر، گلشن اقبال، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور پی آئی بی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ چھاپے مارے، ان کارروائیوں کے دوران پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹ کلرز اور اشتہاری ملزمان سمیت 120 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار اور بارود مواد کی برآمدگی ظاہر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |