نصرت فتح علی خان کی برسی پر منعقد محفلِ سماع کی تقریب ہلڑ بازی شکار ہوگئی

ایک شخص نے خود کو وکیل ظاہر کیا اور قوال سے مائیک چھین کر گالیاں دینا شروع


Staff Reporter August 18, 2022
—فوٹو

نصرت فتح علی خان کی برسی پر منعقد محفل سماع کی تقریب ہلڑ بازی کا شکار ہو گئی.

فیصل آباد آرٹس کونسل میں محفل سماع کے دوران ایک شخص نے خود کو وکیل ظاہر کیا اور قوال سے مائیک چھین کر گالیاں دینا شروع کردیں۔ صوبائی وزیر ثقافت و کھیل ملک تیمور مسعود نے ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد کو معطل کر کے ملوث افراد کے خلاف کارrوائی کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر فیصل آباد آرٹس کونسل میں پروقار تقریب سجائی گئی تھی، تقریب کو دیکھنے کے لیے شرکا کی بڑی تعداد ہال میں موجود تھی،

اس دوران ایک شخص اسٹیج پر آیا اور خود کو وکیل ظاہر کر کے مرد و خواتین کے سامنے قوالوں کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔ موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے گالیاں دینے والے شخص کو اسٹیج سے اتار دیا۔

جس کے بعد ہال میں بھگدڑ مچ گئی اور پروگرام کو بند کرنا پڑگیا۔ ادھر صوبائی وزیر ثقافت و کھیل ملک تیمور مسعود نے آرٹس کونسل کی تقریب میں ہنگامہ آرائی پر کمیٹی تشکیل دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں