چیتے کو اذیت دینے کی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا صارفین برہم
ایک صارف نے چیتے کیساتھ وحشیانہ رویہ اختیار کرنے والوں کو جانوروں سے تشبیہ دی
بھارتی شہری کی لاشار جنگلی جانور کو بے دردی سے گھیسٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات انڈیا کے افسر نے سوشل میڈیا پر 20 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کچھ لوگ ایک چیتے کو دم اور پچھلی ٹانگ سے پکڑ کر گھیسٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
فاریسٹ آفیسر پروین کاسوان نے اپنی ویڈیو میں لکھا کہ کچھ دیر بعد لاشار اور زخمی لگنے والا جنگلی جانور مرگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتا خود کو انسانوں کی گرفت سے چھڑوانے کی بہت کوشش کرتا ہے مگر ناکام رہتا ہے اور کچھ دیر بعد زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔ پروین کاسوان نے لکھا کہ 'یہ جنگلی حیات کے دوستوں کو سنبھالنے یا ان کے ساتھ سلوک کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔ وہ بھی جاندار ہیں'۔ ویڈیو کو اب تک 73 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ ہزاروں صارفین کی جانب سے تبصرے بھی جاری ہیں۔ ایک صارف نے جنگلی جانور کو اذیت دینے والوں کو جانور دے تشبیہ دی اور لکھا کہ 'جانوروں نے اب ٹی شرٹس پہننا بھی شروع کردیا ہے'۔