ملک بھر میں 60 لاکھ غیر رجسٹرڈ موبائل فون سمز بلاک کردی گئیں

بند کی جانے والی تمام موبائل فون سمز نادرا کے وضع کردہ نظام سے پہلے جاری کی گئیں تھیں


ویب ڈیسک March 15, 2014
غیر قانونی سمز بلاک کرنے کے عمل مزید تیز کیا جائے، پی ٹی اے فوٹو؛فائل

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ہدایت پر ملک بھر میں 60 لاکھ سے زائد غیر رجسٹر موبائل فون سمز کو بلاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹرز کی جانب سے 60 لاکھ سے زائد موبائل فون سمز بلاک کردی گئی ہیں، بند کی جانے والی تمام موبائل فون سمز نادرا کے وضع کردہ نظام سے پہلے جاری کی گئیں تھیں جب کہ پی ٹی اے کی جانب سے موبائل آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی سمز بلاک کرنے کے عمل مزید تیز کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں تمام موبائل آپریٹرز کی جانب سے جاری کردہ 13 کروڑ سے زائد سمز استعمال کی جارہی ہیں تاہم غیر رجسٹرڈ سمز کے استعمال سے ملک میں جرائم اور دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |