جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جسٹس منصور علی شاہ کا نہ کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے نہ سوشل میڈیا پر کوئی آئی ڈی یا پیج ہے،ترجمان سپریم کورٹ


ویب ڈیسک August 18, 2022
فوٹو: فائل

جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے چلنے والے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلایا جا رہا ہے، جسٹس منصور علی شاہ کا نہ کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے نہ سوشل میڈیا پر کوئی آئی ڈی یا پیج ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کہ ایف آئی اے کو جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کیخلاف کارروائی کا کہہ دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں