لاپتہ طیارے میں ایسا شخص ضرور تھا جس نے مواصلاتی نظام ناکارہ بنایا ملائیشین وزیراعظم

طیارہ اپنی منزل بیجنگ سے واپس مڑا اور اس نے دو مرتبہ اپنی سمت میں تبدیلی کی تھی، نجیب رزاق


ویب ڈیسک March 15, 2014
ہائی جیکنگ کی افواہوں کے باوجود حکام تمام امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، نجیب رزاق۔ فوٹو: اے ایف پی

ملائشین مسافر بردار طیارے کو لاپتہ ہوئے 8 روز گزر گئے لیکن اس کا پتہ اب تک نہیں چل سکا تاہم اب ملائشیا کے وزیر اعظم نے بھی یہ کہہ دیا کہ طیارے میں کوئی ایسا شخص ضرور موجود تھا جس نے دانستہ طور پر اس کے مواصلاتی نظام کو ناکارہ بنایا۔

کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گذشتہ ہفتے غائب ہونے والے طیارے کی تلاش نے ایک نیا رخ اختیار کیا ہے، ممکنہ ہائی جیکنگ کی افواہوں کے باوجود حکام اس سلسلے میں تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سیٹیلائٹ سے ملنے والے تازہ شواہد کی روشنی میں یہ بات انتہائی وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ طیارے کے موصلاتی نظام کو جان بوجھ کر ناکارہ بنایا گیا، طیارے میں ایسا شخص ضرور موجود تھا جس نے یہ کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ اپنی منزل بیجنگ سے واپس مڑا اور اس نے دو مرتبہ اپنی سمت میں تبدیلی کی تھی۔ لاپتہ طیارے نے آخری مرتبہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے ملائیشیا کے مشرق میں بحیرۂ جنوبی چین کے اوپر رابطہ کیا تھا لیکن غائب ہونے کے 4 گھنٹے بعد بھی وہ ایک مخصوص سیٹیلائٹ کو سگنل بھیجتا رہا۔ وہ جنوبی چینی سمندر میں طیارے کی تلاش ختم کررہے ہیں لیکن دو ممکنہ راہداریوں پر تلاش جاری رہے گی۔

دوسری جانب ملائشین سیکیورٹی اداروں نے لاپتہ طیارے کے پائلٹس اور دیگر عملے کے گھروں پر چھاپے مار کر ان کے زیر استعمال اشیا کو تحویل میں لے لیا ہے اس کے علاوہ ان کے موبائل فونز کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے چین کے شہر بیجنگ جانے والا مسافر طیارہ ایم ایچ 370 گزشتہ جمعے اور ہفتےکی درمیانی شب پرواز کے بعد غائب ہوگیا تھا اور اس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |