پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا

پشاور ہائی کورٹ نے کیس کا فیصلہ آنے تک ایف آئی اے کو کارروائی سے روک دیا ہے


کورٹ رپورٹر August 18, 2022
فوٹو: فائل

پشاور ہائی کورٹ نے زیر سماعت کیس کا فیصلہ آنے تک وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تفتیش کے لیے طلبی کے معاملے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

اسد قیصر کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے ایف آئی اے کو نوٹس واپس لینے کیلئے خط بھیج دیا۔

سابق اسپیکر اسد قیصر کو ایف آئی اے نے آج 18 اگست کو طلبی کا نوٹس جاری کیا، جس پر اسد قیصر نے ایف آئی اے کے نوٹس کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلینج کیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ایف آئی اے سے 6 سوالوں کے جواب ماںگے اور ہائیکورٹ میں زیرسماعت درخواست پر فیصلہ آنے تک کارروائی سے روک دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔