ویزا فراڈ کیس امریکی عدالت نے بھارتی خاتون سفارتکار پر ایک بار پھر فرد جرم عائد کر دی

دیویانی امریکی قوانین کے برعکس نوکرانی سے ہفتے میں 100 گھنٹے کام لیتی اور اسے صرف ایک ڈالر فی گھنٹہ تنخواہ دیتی، عدالت


AFP March 15, 2014
2روز قبل ہی نیو یارک کی ایک عدالت نے دیویانی کھوبرا گاڑے کو سفارتی استثنی ہونے کے باعث پرویزا فراڈ کیس میں بری کیا تھا۔ فوٹو:فائل

امریکی عدالت نے ویزا فراڈ کیس میں نیویارک میں تعینات بھارتی سفارت کار دیوانی کھوبراگا ڑے پر ایک بار پھر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی عدالت نے نیویارک میں واقع قونصل خانے میں تعینات بھارتی سفارت کار پر ویزر فراڈ کیس میں ان کی غیر موجودگی میں ایک بار پھر فرد جرم عائد کر دی ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دیویا نی کھوبرا گاڑے نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک گھریلو ملازمہ کو نوکری پر رکھا، دیویانی اس سے ہفتے میں 100 گھنٹے تک کام لیتی تھی اور اس کی تنخواہ صرف ایک ڈالر فی گھنٹہ کے قریب رکھی گئی تھی جو امریکی قوا نین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ 2روز قبل نیو یارک کی ہی ایک عدالت نے دیویانی کھوبرا گاڑے کو سفارتی استثنی ہونے کے باعث پرویزا فراڈ کیس میں بری کردیا تھا۔ دیویانی کو دسمبر 2013 کو نیویارک سے گرفتار کر کے ان کی برہنہ تلاشی لی گئی تھی جس پر بھارت اور امریکا کے سفارتی تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |