حرا اور مانی کا ناقدین کے لیے ذومعنی پیغام
ہوشیاروں! ہم لندن میں بیٹھے ہیں تم کچھ بھی نہیں کرسکتے، اداکار سلمان شیخ (مانی)
پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور اُن کے شوہر سلمان شیخ المعروف مانی نے حال ہی میں ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کے لیے ذومعنی پیغام جاری کردیا۔
اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں لندن میں ہونے والے میوزیکل شو میں شرکت کی اور گلوکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے متعدد بار مائیک پر حاضرین و شائقین سے ساتھ دینے کا کہا تو عوام کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: بہتر ہے آپ صرف اداکاری کریں گلوکاری نہیں، ناقدین کا حرا مانی کو مشورہ
حرا مانی نے اپنی پرفارمنس کے دوران متعدد بار شائقین سے ساتھ دینے کا کہا مگر کسی نے انہیں جواب نہ دیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے گلوکاری کی کوشش کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اپنے کام پر دھیان دینے کا مشورہ دیا۔
اب حرا اور اُن کے شوہر و مزاحیہ اداکار مانی نے ایک ویڈیو کے ذریعے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'جتنے بھی ہوشیار بیٹھے ہیں، ہم یہاں لندن میں ہیں اکھاڑ لو جو اکھاڑنا ہے'۔
مانی نے کہا کہ تم لوگ کچھ نہیں کرسکے، اس لیے خوش رہو اور زندگی سے لطف اندوز ہو۔
انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں بھی مانی نے پیغام شیئر کیا کہ 'ساری توجہ ہم لے گئے جب کہ اُس رات اور بھی لوگ پروگرام میں آئے تھے'۔ انہوں نے لکھا کہ 'ہم جلنے والوں سے محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے لیے یہ کام کرتے ہیں'۔