زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 7 ارب89 کروڑ 73لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے، رپورٹ


ویب ڈیسک August 18, 2022
فوٹو فائل

حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آناشروع ہوگئی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں چھ کروڑ 70لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق بارہ اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں چھ کروڑ 70لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد بارہ اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 7 ارب89 کروڑ 73لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے، جن کی مجموعی مالیت 13 ارب 61 کروڑ اور 33 لاکھ ڈالرز پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 48 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 71 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |