شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ ،کراچی شاہراہ کو لسبیلہ کے مقام پر بند کردیا گیا، محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان


ویب ڈیسک August 19, 2022
فوٹو: فائل

شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ ،کراچی شاہراہ کو لسبیلہ کے مقام سے بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق ڈی آئی خان دناسر (ضلع شیرانی) اور خضدار شہداد کوٹ کے درمیان بھی ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہدایت کی ہے کہ تمام پبلک اور دیگر ٹرانسپورٹ کے مسافروں کو مناسب جگہ پر روک دیا جائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیاں کو بارش اور سیلاب سے بند روڈ کھلنے تک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ نے شہریوں سے کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں