طالبان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو ملکی بقا کو خطرہ لاحق ہوجائے گا وزیردفاع

وردی میں بڑھکیں مارنے والا شخص آج مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے اسپتال میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک March 15, 2014
اگر معیشت بحال ہوگئی تو امان و امان قائم کرنے میں مدد ملے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہوگئے تو ملکی بقاء کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی معیشت بحران کا شکار ہے، اگر معیشت بحال ہوگئی تو امان و امان قائم کرنے میں مدد ملے گی تاہم اگر طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات ناکام ہوگئے تو ملکی بقاء کو خطرہ ہے۔ پرویز مشر ف سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وردی میں بڑھکیں مارنے والا شخص آج مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے اسپتال میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے لئے اگر وزیر اعظم نواز شریف باہر نہ نکلتے تو کبھی بحال نہ ہوتی، جس وقت نواز شریف سڑکوں پر تھے اس وقت تمام بڑے بڑے لیڈر چھپ کرکے بیٹھے ہوئے تھے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن کےلئے 50 لاکھ روپے فنڈ کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں