’شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا ہے نا دکھایا جا سکتا ہے‘

میڈیا کے لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشدد ہوا ہے، بابر اعوان

میڈیا کے لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشدد ہوا ہے، بابر اعوان

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا اور نا دکھایا جا سکتا ہے۔

بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا اور نا دکھایا جا سکتا ہے، میڈیا کے لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشدد ہوا ہے، آئی جی نے تفتیش کرنے کے لیے ایک اشتہار جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ جس کسی کو تشدد کا پتہ ہے وہ آ کر بتائے۔


بابراعوان نے کہا کہ شہباز گل کے طبی معائنے کےلیے پاکستان کے چاروں صوبوں سے غیر جانبدار ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائے، اس کا خرچہ ہم برداشت کریں گے۔



ان کا کہنا تھا کہ جیل کے میڈیکل افسر نے کہا کہ شہباز گل کو بچپن سے دمہ ہے، سرکاری اسپتال اور سرکاری ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، شہباز شریف کے بارے میں بھی کمر درد کی رپورٹ دی گئی تھی، نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بتایا گیا اب وہ مزے کر رہے ہیں، اصل حکومت لندن سے ہو رہی، یہاں تو ان کے میرے بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
Load Next Story