ایم کیوایم بلدیاتی انتخاب میں ایک دن بھی تاخیر نہیں چاہتی خالد مقبول
کراچی اور حیدرآباد کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا ، لسانی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی گئیں، رہنما ایم کیوایم
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر خالد مقبول نے کہا ہے کہ ایم کیوایم بلدیاتی انتخاب میں ایک دن بھی تاخیر نہیں چاہتی۔
خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف حلقہ بندیاں کی گئیں ، ایم کیوایم بلدیاتی انتخاب کی تاریخ میں ایک دن بھی تاخیر نہیں چاہتی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا اختیار صوبائی حکومت کو نہیں ہے ، حلقہ بندیوں کا کام صرف الیکشن کمیشن کرسکتا ہے،سندھ حکومت کے پاس اپنے مینڈیٹ سے زیادہ اختیارات ہیں، گزشتہ 14 سالوں سے سندھ پر ایک حکومت نافذ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد
خالد مقبول کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں کی گئیں حلقہ بندیاں خلاف قانون ہیں ، کراچی اور حیدرآباد کی اکثریت کو غیر قانونی طریقے سے اقلیت میں بدل دیا گیا ، لسانی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی گئیں، مردم شماری میں ہمیشہ کراچی کی آبادی کو کم دکھایا گیا، کراچی کے عوام کہاں جائیں کس سے فریاد کریں۔