شوہر کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے والے بیوی اور بیٹا گرفتار
دونوں ماں بیٹا نے تشدد اور گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر باپ کو قتل کیا
تھانہ لدھے والا میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، ماں اور بیٹا قاتل نکلے جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ لدھے والا وڑائچ میں دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مظفر نامی شخص کو اس کی بیوی اور بیٹے نے مل کر قتل کیا جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شہری مظفر کو گھرکے اندر چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا جب کہ اہلیہ اور بیٹے نے کہا کہ ڈاکو آئے تھے جو مزاحمت پر گولی مار کر چلے گئے۔ پولیس کو ملنے والے شواہد اور اہل خانہ کے بیان پر شک ہوا اور تفتیش کی گئی تو مقتول کی بیوی شبانہ بی بی اور بیٹا فرقان قاتل نکلے۔
ایس ایچ او لدھے والا سب انسپکٹر رانا عادل اقبال کے مطابق دونوں ماں بیٹا نے تشدد اور گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر باپ کو قتل کیا، گرفتار دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔