پاکستان کے معاشی استحکام کو مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں وزیر خزانہ

31 مارچ تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، اسحاق ڈار


Numainda Express/ March 15, 2014
اجلاس میں 23 ارب 84 کروڑ لاگت کے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کو مالیاتی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں رواں ماہ کے آخر تک ملکی زر مبادلہ کے زخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

اسلام آباد میں ایكنک كا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار كی زیر صدارت ہوا جس میں 23 ارب 84 کروڑ لاگت کے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے كے ذریعے جڑواں شہروں کے عوام کو سفر كی عالمی معیار کی سہولت فراہم كی جائے گی اور اس سے ٹریفک کی روانی کے مسئلے کے حل میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کے فنڈز 2 قسطوں میں پاکستان کو ملے ہیں، دوست ملکوں کا نواز شریف پر اعتماد بڑھا تو انہوں نے غیر مشروط طور پر فنڈز فراہم کئے، دوستوں کی طرف سے پاکستان کو ملنے والی رقم ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوگی اور موٹروے منصوبوں کے لئے 8 ارب روپے مختص کردیئے ہیں۔


اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کو مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں 31 مارچ تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے جب کہ حکومت آئی ایم ایف سے لئے جانے والے قرضے کے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر ادا کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں