فوج ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے سربراہ پاک فوج

اعلیٰ تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت ملکی دفاع کے لئے پاک فوج کا خاصہ ہے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک March 15, 2014
ملک کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، راحیل شریف فوٹو: فائل

GILGIT: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اعلیٰ تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت دفاع کے لئے پاک فوج کا خاصہ ہے اورجوان ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گوجرانوالہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے آرمڈ ڈویژن میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت دفاع کے لئے پاک فوج کا خاصہ اور تربیت کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنا ہی پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے، پاک فوج کے جوان ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کےلئے تیار ہروقت تیار ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آرمڈ فارمیشن نے وطن کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا اور ملک کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں