ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر وزیراعظم نے منظوری دیدی

ڈاکٹر ندیم جاوید 2014 سے 2018 تک پاکستان کے چیف اکانومسٹ بھی رہے ہیں


ویب ڈیسک August 19, 2022
فوٹو فائل

حکومت پاکستان نے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کرنے والے ڈاکٹر ندیم جاوید کو چیف اکانومسٹ مقرر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو چیف اکانومسٹ مقرر کر دیا، وزیراعظم آفس سے فیصلے نوٹیفکیشن بھی جلد جاری ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ندیم جاوید فرانس سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی سند حاسل کرچکے ہیں اور وہ تدریسی شعبے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ملک کے اہم اداروں کی اکنامک مینیجمینٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ندیم جاوید اس وقت بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں جب کہ وہ 2014 سے 2018 تک پاکستان کے چیف اکانومسٹ رہے۔

ڈاکٹر ندیم جاوید سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی، ایگزیکٹو کمیٹی برائے قومی معاشی کونسل ، قومی معاشی کونسل، وفاقی کابینہ اور وزارت منصوبہ بندی اور اصلاحات کے مشیر رہے جب کہ اسٹیٹ بینک میں کام کا بھی تجربہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں