عمران خان کو پمز اسپتال میں شہبازگل سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی

سابق وزیراعظم کو شہباز گل سے ملاقات کے لیے عدالت سے اجازت نامہ حاصل کرنے کا کہا گیا


ویب ڈیسک August 19, 2022
—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو پمز اسپتال میں اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی۔

عمران خان کی اسپتال آمد سے قبل ہی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے اور وہ اسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ کے بیرونی احاطے میں شہباز گل سے ملاقات کے لیے انتظار کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعطم کو شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں کہا گیا کہ گل سے ملاقات کے لیے عدالت سے اجازت نامہ حاصل کیا جائے۔



عمران خان کا اسلام آباد میں شہباز گل کے لیے ریلی کا اعلان

بعدازاں عمران خان نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد پولیس نے شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، کل (بروز ہفتہ) اسلام آباد میں شہباز گل کے لیے ریلی نکال رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو کہاں سے احکامات مل رہے ہیں کیا انہیں عدالتی احکامات کی فکر نہیں ہے، یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی۔

سابق وزیراعظم نے ریلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں کہ اگر ایک سیاسی کارکن پر اس طرح کا تشدد ہوسکتا ہے تو کسی کے اوپر بھی ہوسکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں