توہین آمیز فلم جماعۃ الدعوۃ آج ملک گیر یوم احتجاج منائے گی

خطبات جمعۃ المبارک میں اس گستاخی کی مذمت کی جائیگی اور شہر کی مختلف مساجد کے باہر مظاہرے کیے جائیں گے۔

خطبات جمعۃ المبارک میں اس گستاخی کی مذمت کی جائیگی اور شہر کی مختلف مساجد کے باہر مظاہرے کیے جائیں گے۔، فوٹو : فائل

جماعۃ الدعوۃ توہین رسالت پر مبنی فلم کیخلاف آج(جمعہ کو) کراچی سمیت ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی۔

خطبات جمعۃ المبارک میں اس گستاخی کی مذمت کی جائیگی اور شہر کی مختلف مساجد کے باہر مظاہرے کیے جائیں گے۔


اس بات کا اعلان انجینئر نوید قمر نے جماعۃ الدعوۃ کراچی کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اہل مغرب کی جانب سے پیغمبر اسلامؐ اور شعائر اسلام کی بار بار گستاخیوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔

علاوہ ازیں امریکا میں توہین رسالت پرمبنی فلم بنانے کیخلاف امیر جماعت اسلامی منورحسن کی اپیل پر یوم احتجاج کے سلسلے میں آج میٹرک بورڈ آفس چورنگی تک ریلی نکالی جائے گی۔
Load Next Story