’’توبھی لڑسکتا ہے‘‘ تحمل مزاج ڈریوڈ کو غصے میں دیکھ کر شعیب اختر کا مکالمہ

راہول ڈریوڈ دوڑتے ہوئے مجھ سے ٹکرانے پر طیش میں نظر آئے تو ان سے کہا کہ ’’توبھی لڑسکتا ہے‘‘، شعیب اختر


Sports Reporter August 20, 2022
راہول ڈریوڈ دوڑتے ہوئے مجھ سے ٹکرانے پر طیش میں نظر آئے تو ان سے کہا کہ تو بھی لڑسکتا ہے، شعیب اختر (فوٹو: انٹرنیٹ)

''توبھی لڑسکتا ہے'' تحمل مزاج راہول ڈریوڈ کو غصے میں دیکھ کر شعیب اختر نے جملہ کسنے کی پرانی یاد تازہ کر لی۔

ایک ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی 2004کا واقعہ بیان کرتے ہوئے سابق پاکستانی پیسر نے کہا کہ میں بھارت کیخلاف میچ میں بہت تیز بولنگ کررہا تھا،محمد کیف میرے دوڑنے سے پہلے کریز سے نکلتے رہے،ان کو آؤٹ کیا، اس کے بعد یوراج سنگھ کی وکٹ بھی اڑادی،راہول ڈریوڈ دوڑتے ہوئے مجھ سے ٹکرانے پر طیش میں نظر آئے تو ان سے کہا کہ ''توبھی لڑسکتا ہے''۔

یاد رہے کہ سابق بھارتی کپتان انتہائی دھیمے مزاج کے حامل ہیں، میچ کی کوئی بھی صورتحال ہو، ان کو غصے میں کم ہی دیکھا گیا، وہ انتہائی پْر سکون انداز میں اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز رکھتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں