ایشیا کپ کوالیفائرز کی جنگ آج اومان میں چھڑے گی

گروپ ’’اے‘‘ میں پاکستان اور بھارت کو جوائن کرنے والی ٹیم کا فیصلہ ہوگا


Sports Reporter August 20, 2022
افتتاحی روز سنگاپور اور ہانگ کانگ مقابل ،کل یواے ای اور کویت کا سامنا۔ فوٹو : فائل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کی جنگ ہفتے کو اومان میں چھڑے گی جب کہ گروپ ''اے'' میں پاکستان اور بھارت کو جوائن کرنے والی ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کا ہفتے کو اومان کے امارات کرکٹ گرائونڈ میں آغاز ہورہا ہے، یو اے ای،کویت،سنگا پور،ہانگ کانگ میں سے سرفہرست ٹیم کو گروپ ''اے'' میں پاکستان اور بھارت کو جوائن کرنے کا موقع ملے گا۔

دوسرے گروپ میں پہلے ہی 3ٹیمیں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان موجود ہیں،کوالیفائرز کے افتتاحی روز سنگاپور اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مقابل ہوں گی،اتوار کو یواے ای اور کویت کا سامنا ہوگا،22اگست کو سنگاپور اور یواے ای کا میچ شیڈول ہے،اگلے روز کویت کی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔

سنگل لیگ ایونٹ کے آخری دن 24اگست کو پہلا میچ سنگا پور اور کویت، دوسرا ہانگ کانگ اور یواے ای کے مابین ہوگا، پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم کو پیش قدمی جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 28 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے مابین دبئی میں میچ سے ہوگا، اگلے روز اسی وینیو پر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مقابل ہوں گی،گروپ سٹیج میں کوالیفائر ٹیم اپنا پہلا میچ 31اگست کو بھارت کیخلاف کھیلے گی،دوسرا مقابلہ 2ستمبر کو پاکستان سے ہوگا،سپر 4مرحلہ 3سے 9ستمبر تک شیڈول ہے، فائنل 11ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

حالیہ ٹی ٹوئنٹی فارم کو دیکھتے ہوئے کوالیفائرز میں یواے ای کو فیورٹ قرار دے دیا گیا، سنگا پور کی ٹیم بھی اپ سیٹ کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں