او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے سربراہان کی سمریاں عرصہ سے زیر التوا

کابینہ سے ریگولر ایم ڈیز کی تقرری کی سمریز پر کیبنٹ ڈویژن منظوری نہیں لے سکی


Zaigham Naqvi August 20, 2022
ریگولر ایم ڈیز نہ ہونے سے دونوں کمپنیوں کی کارکردگی شدید متاثر ہو رہی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی ایل) اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مستقل سربراہان کی سمریاں طویل عرصہ سے وزیراعظم آفس میں زیرالتوا ہیں جس کی وجہ سے دونوں کمپنیوں کی کارکردگی شدید متاثر ہورہی ہے اور قومی خزانہ کو اربوں کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کیبنٹ ڈویژن وفاقی کابینہ سے او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے ریگولر مینیجنگ ڈائریکٹرز کی تقرریوں کی سمریوں پر منظوری نہیں لے سکی ہے اور یہ سمریاں ابھی تک متعلقہ سیکشن میں پڑی ہوئی ہیں۔

ذرائع پی پی ایل کی یومیہ گیس کی پیداوار 6 اگست کو صرف 680 ایم ایم سی ایف ڈی تھی جو کہ اس سے پہلے 900 ایم ایم سی ایف ڈی تک تھی۔ او جی ڈی سی ایل کی گیس کی پیداوار 1250 ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہو کر 1050 ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر کیلیے 3 امیدواروںزاہد میر (ایم ڈی پی آر ایل ریفائنری)، ندیم باجوہ (ایم ڈی انٹرسٹیٹ گیس کمپنی)، ہارون رشید (شیل پاکستان لمیٹیڈ) کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں