دراز نے فہد مصطفٰی اور ماہرہ خان کی فلم 20 روپے میں کیوں فروخت کی

دراز نے قائدِاعظم زندہ باد کو 20 روپے میں فروخت کرنے کی وضاحت دی ہے

’قائد اعظم زندہ باد‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا گیا تھا(فائل فوٹو)

آن لائن ریٹیلر اسٹور 'دراز' نے 20 روپے میں فلم 'قائدِاعظم زندہ باد' فروخت کرنے کی وضاحت پیش کر دی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائدِاعظم زندہ باد کی دراز پر 20 روپے کی فروخت دیکھ کرفلم سازنبیل قریشی نے اظہارِ برہمی کیا تھا۔

نبیل قریشی نے ٹوئٹ میں لکھا 'ان کی فلم جو ابھی تک سینما ہالز میں دکھائی جا رہی ہے، اس کی چوری شدہ کاپی کو غیر قانونی طور پر دراز پر محض 20 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے'۔
Load Next Story