مسافر طیارے کے پائلٹ سو گئے رن وے پیچھے رہ گیا
دونوں پائلٹس دوران پرواز 37000 فٹ کی بلندی پر سو گئے
افریقی ملک ایتھوپیا کے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس سوتے رہ گئے اور رن وے پیچھے چھوٹ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے ایتھوپیا جانے والے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس دوران پرواز 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے۔ لینڈنگ سے قبل طیارے کی بلندی کم نہ ہونے پرادیس ابابا ائیرپورٹ کے ائیرٹریفک کنٹرول نے پائلٹس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق کاک پٹ میں آٹو پائلٹ الارم بجنے پر پائلٹس کی آنکھ کھلی اور انہوں نے طیارے کو لینڈ کروایا تاہم وہ طیارے کو پہلے سے طے شدہ رن وے پر لینڈ نہ کروا سکے۔
بوئنگ 737 طیارے کوجس میں 154 سیٹوں کی گنجائش ہے دو گھنٹے سے کم وقت میں اپنی منزل پرپہنچنا تھا۔ ائیرلائن نے پرواز کے دوران سونے والے پائلٹس کو معطل کردیا ہے۔