شہباز گل کا علاج جاری سانس بحال نہ ہونے کی شکایت بدستور

میڈیکل بورڈ کی زیرنگرانی تمام معائنے بروقت ہورہے ہیں، مزید ایک ٹیسٹ کے بعد دواؤں کی تبدیلی کا فیصلہ ہوگا، پمز ذرائع

میڈیکل بورڈ کی جانب سے شہباز گل کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ (فوٹو فائل)

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے، جہاں تمام تشخیص کے باوجود ان کا سانس بحال نہ ہونے کی شکایت بدستور ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل نے گزشتہ شب بھی سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی، جس کے بعد میڈیکل بورڈ کی جانب سے شہباز گل کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیو گرافی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔


شہباز گل کے تمام ٹیسٹ نارمل آنے کے باوجود سانس میں تکلیف ہے۔ سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد فیصلہ ہوگا کہ دواؤں میں کیا ردوبدل کرنا ہے۔ عدالت سے پمز منتقلی سے اب تک شہباز گل کی صحت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ بلڈ پریشر، ٹمپریچر اور دیگر معائنے وقت پر کیے جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کے ارکان کی ہدایات اور نگرانی میں تمام ادویات وقت پر دی جا رہی ہیں، تاہم سی ٹی پی اے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ مزید کسی ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں۔
Load Next Story