ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستانی اور بھارتی کمنٹیٹرز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کریں گے


ویب ڈیسک August 20, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) پاکستانی اور بھارتی کمنٹیٹرز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کریں گے

ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ کے اہم میچ میں روایتی حریفوں کے تجربہ کار کمنٹیٹرز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرتے نظر آئیں گے، فہرست میں بھارت کے سابق کوچ روی شاستری، عرفان پٹھان، گوتم گمبھیر کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ؛ کوالیفائرز کی جنگ آج اومان میں چھڑے گی

علاوہ ازیں سری لنکا کے رسل آرنلڈ، نیوزی لینڈ کے اسکاٹ اسٹائرس اور بنگلا دیش کے اطہر علی خان کے نام بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ 2022 دبئی اور شارجہ میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ 27 اگست کو افغانستان سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے میچ بھارت کے اعصاب پر سوار

ایونٹ میں بھارت، پاکستان، افغانستان، سری لنکا اور بنگلا دیش کے علاوہ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، کویت اور ہانگ کانگ میں سے کوئی ایک ٹیم حصہ لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں