مجرا کیس نجی کمپنی سے تیزگام کا کنٹرول واپس

پرائیویٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا


ویب ڈیسک August 20, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) پرائیویٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا

پاکستان ریلوے نے ڈیفالٹر ہونے پر نجی شعبے کو دی گئی ٹرین تیز گام کا کنٹرول واپس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے تیز گام کے تمام پرائیویٹ ملازمین کو فارغ کرکے نجی ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر بھی بند کردیا ہے جبکہ اقساط میں ڈیفالٹ پر ٹرین کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔

مزید پڑھیں: تیزگام ٹرین میں مجرا کروانے والے دو افراد گرفتار

قبل ازیں گزشتہ دنوں تیز گام ٹرین میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر نوٹس بھیجا تھا جبکہ ٹرین مینیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان کو گرفتار کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ ریلوے پولیس نے شرمناک واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں