انجری کے باعث شاہین آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں واپسی کے امکانات


ویب ڈیسک August 20, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں واپسی کے امکانات

انجری کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ایشیاکپ اور انگلینڈ خلاف ہوم سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں واپسی کے امکانات ہیں، جو رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے

واضح رہے کہ قومی فاسٹ بولر گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سے بات ہوئی ہے وہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں، جلد انجری پر قابو پاکر کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہےاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔
دوسری جانب ایشیاکپ اسکواڈ کیلئے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |