اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر تشدد کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

اگر کسی کے پاس تشدد کا ثبوت ہے تو فراہم کرے، پولیس کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اسلام آباد پولیس


ویب ڈیسک August 20, 2022
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر تشدد کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو فراہم کرے، عوام کسی بھی جھوٹی مہم کا حصہ نہ بنیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد سے متعلق پولیس کا بیان سامنے آگیا، پولیس نے تشدد کیے جانے کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے عدالت کے حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، پولیس امن و امان کی بحالی کے لیے کام کرتی ہے، پولیس کو بطور ادارہ بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی نے شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو دے دیے

 

پولیس نے مزید کہا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ اسلام آباد پولیس کو فراہم کرسکتا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ بلا تصدیق کسی بھی جھوٹی مہم کا حصہ نہ بنیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں