عالمی جونیئرٹیم اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کا سفر سیمی فائنل میں تمام

ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئین مصر نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی


Sports Reporter August 20, 2022
(فوٹو: فائل)

عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفرسیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئین مصر نے 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کےمطابق فرانس کےشہرنینسی میں جاری چیمپئن شپ کےسیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے۔

پہلے میچ میں مصر کے کریم الترکی نے سیڈ 3 پاکستان کے حمزہ خان کو 0-3 سے شکست دی۔مصری کھلاڑی نے یہ مقابلہ 8-11، 8-11 اور 5-11 سے جیتا۔

دوسرے میچ میں نور زمان نے محمد نصیر کو 1-3 سے قابو کرکے مقابلہ 1-1 کر دیا۔نور زمان نے 3-11،11-7،3-11 اور6-11 سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں مصر کے محمد ذکریا نے اشعب عرفان کو1-3 سے مات دےکر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ذکریا نے 6-11،11-7،11-13 اور8-11 سے فتح حاصل کی۔

دوسرا سیمی فائنل سیڈ 2 انگلینڈ اور سیڈ4 ملائشیا کے درمیان کھیلا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں