مجسٹریٹ اور پولیس افسران کو دھمکی وزیر داخلہ کا عمران خان کیخلاف کارروائی کا عندیہ
فوج میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ
August 21, 2022
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی پولیس کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے دھمکی دی، ساری دنیا نے لائیو دیکھا ، اب قانون کے سامنے کے لئے تیار ہوجائیں، عمران خان کو کارسرکار میں مداخلت، دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا۔
مزید پڑھیں: آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو نہیں چھوڑیں گے اوران پرمقدمہ کریں گے، عمران خان
انہوں نے کہا کہ بشری بی بی، فرح گوگی کی کرپشن کی بات کرو تو عمران خان کو اسلامی ٹچ یاد آ جاتا ہے، قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا، فوج میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ شہدا کی توہین کریں، بغاوت پر اکسائیں اور پھر اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کریں، یہ رویہ ملک میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے، کارروائی لازم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی مجسٹریٹ کو دھمکی پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، حکومتی اتحاد
دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقاریر کا میڈیا پر بلیک آؤٹ ہونا چاہیے.