انجانے خدشات بھارت کو لپیٹ میں لینے لگے

پاکستان سے میچز کو ’عام‘ سمجھنے والے اب ’خاص‘ قرار دینے لگے


Sports Desk August 21, 2022
روہت نے ایشیاکپ میں گرین شرٹس سے مقابلے کو ’ہائی پریشر‘تسلیم کرلیا- فوٹو:فائل

انجانے خدشات بھارت کو اپنی لپیٹ میں لینے لگے، پاکستان سے میچز کو 'عام' سمجھنے والے اب اسے 'خاص' قرار دینے لگے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ میں گرین شرٹس سے مقابلے کو 'ہائی پریشر' تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے کیلیے کوشاں ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی دباؤ کا شکار ہو۔

مزید پڑھیں: انجری کے باعث شاہین آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

بھارتی کپتان روہت شرما نے مزید کہا کہ بطور کپتان میرے اور ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے پلیئرز کو سمجھائیں، یہ بھی کرکٹ کے دوسرے میچز کی طرح کا ایک میچ ہے اس لیے خود کو دباؤ میں نہ لیں۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں اب ایک ہفتے کا وقت رہ گیا ہے، اس مقابلے کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوچکی ہیں جبکہ شائقین بے تابی سے روایتی حریفوں کے درمیان ٹکراؤ کا انتظار کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

دوسری جانب بھارتی ٹیم کو انجانے خدشات نے لیپٹ میں لیا ہوا ہے، گزشتہ برس یواے ای میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ سے قبل بھارت پاکستان ٹیم کو کسی خاطر میں ہی نہیں لاتا تھا مگر دبئی میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے 10 وکٹ کی فتح سے اس کی ایسی طبیعت صاف کی کہ بڑبولے پن سے توبہ کرلی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |