پاک امریکا مضبوط پارٹنر شپ خطے کے امن اور سیکیورٹی کیلیے سود مند ہے سفیر مسعود خان

پاکستانی سفیر نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا


ویب ڈیسک August 21, 2022
فوٹو: فائل

امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار محمد مسعود خان نے پاک امریکا مضبوط پارٹنر شپ خطے کے امن، سیکیورٹی اور استحکام کے لیے سود مند قرار دیا ہے۔

پاکستانی سفیر سردار محمد مسعود خان نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو مستحکم بنانے کے ضمن میں خدمات پر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا شکریہ ادا کیا ہے، مضبوط پاک امریکا پارٹنرشپ خطے میں امن، سیکیورٹی اور استحکام کے لیے سودمند ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ پاک امریکا اقتصادی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے جنرل پیٹریاس کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

جنرل پیٹریاس ماضی میں بطور کمانڈر نیٹو انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنٹس فورس اور افغانستان میں امریکی فورسز کی قیادت کے فرائص سرانجام دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں