شہباز گل کے علاج کیلیے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں پھر تبدیلی

پمز کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ کو میڈیکل بورڈ میں شامل کر لیا گیا


ویب ڈیسک August 21, 2022
فوٹو فائل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے علاج معالجے کے لیے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں پھر تبدیلی کر دی گئی، پمز کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ کو میڈیکل بورڈ میں شامل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاطف انعام شامی کلینکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہوگئے ہیں۔

شہباز گل کے علاج کے لیے 4 رکنی میڈیکل بورڈ گزشتہ روز قائم کیا گیا تھا جبکہ پی ٹی آئی رہنما نے احتجاجاً کھانا پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔

چار رکنی بورڈ شہباز گل کی صحت سے متعلق رپورٹ تیار کرے گا جبکہ میڈیکل بورڈ شہباز گل کے علاج اور اسپتال سے چھٹی کے حوالے سے سفارشات دے گا۔ رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں