بھارت میں بارشوں نے تباہی مچادی 50 افراد ہلاک

ہلاکتیں ہماچل، اتراکھنڈ اور اوڈیشہ میں ہوئیں جب کہ ایک لاکھ 20 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک August 21, 2022
بھارتی ریاستوں ہماچل، اتراکھنڈ اور اوڈیشہ میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، فوٹو: فائل

بھارت میں تین روز سے جاری موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی اور شمالی ریاستوں میں تین روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑوں سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ڈیم ٹوٹ گئے اور ندیاں ابل پڑیں۔

سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ لینڈسلائیڈنگ سمیت دیگر واقعات میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ درجن سے زائد لاپتہ ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست ہماچل میں ہوئیں جہاں 36 افراد جان سے گئے جب کہ اتراکھنڈ میں 15 اور اوڈیشہ میں 5 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

اوڈیشہ میں سیلاب کے باعث 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن کہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

نااہل مودی سرکار کے دور میں قدرتی آفات میں شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا جب کہ محکمہ موسمیات کی کارکردگی پر بھی سوال اُٹھائے جا رہے ہیں جس نے رواں برس معمول سے کم بارشوں کی پیشن گوئی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں