امریکی شخص نے باسکٹ بال کے دس لاکھ فری تھرو کا ریکارڈ قائم کردیا

82 سالہ ٹوم اسٹویئوری نے 17 برس میں کل 2500 گھنٹے کورٹ میں گزارے اور باسکٹ بال کے فری تھرو کرکے جالی سے گیند گزاری


ویب ڈیسک August 21, 2022
82 سالہ امریکی ٹام اسٹویئوری نے کل 17 برس میں باسکٹ بال کے 10 لاکھ فری تھرو کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی شخص نے ایک حیرت انگیز ریکارڈ قائم کیا ہے جس میں انہوں نے 82 سال کی عمر میں باسکٹ بال کے 10 لاکھ فری تھرو کرکے بال کو جالی میں سے گزارا اور اس ریکارڈ میں کل 17 برس کا عرصہ لگا ہے۔

ٹام اسٹیئوری واشنگٹن کے شہر ایسٹ سائڈ میں میں رہتے ہیں اور اب اپنی 82 ویں برسی باسکٹ بال کے تھر کی دس لاکھ کی تعداد پوری کرلی ہے لیکن اس اہم ریکارڈ کے لیے انہوں ںے کل 2500 گھنٹے باسکٹ بال کورٹ میں گزارے ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ وہ ہمیشہ سمجھتے تھے کہ وہ یہ ہدف ضرور حاصل کرلیں گے اس دوران انہوں نے بہت کم مرتبہ ہی گیند کو جال سے دور پھینکا۔ اس کے علاوہ جب جب انہیں وقت ملتا وہ کورٹ جاتے اور کم ازکم 100 مرتبہ باسکٹ بال کے فری تھرو ضرور انجام دیتے ہیں۔

ٹام کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ تو کمال ہی ہوگی جس میں ایک ساتھ ہی انہوں ںے 222 تھر کئے جو سب کے سب نیٹ سے گزرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں