لاہور پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی دو بدنام زمانہ ملزمان گرفتار

ناجائز اسلحے کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔


ویب ڈیسک August 21, 2022
چھوٹی تصویر میں نظر آنے والا شخص زین عرف افضال ہے

پولیس نے پنجاب کے دارالحکومت میں اسلحے کی نمائش کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم اور منشیات فروسوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے کینٹ میں ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کی ہدایت پر جنوبی چھاونی پولیس نے کارروائی کی اور سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے زین عرف افضال نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او جنوبی چھاونی سعید انور کا کہنا ہے کہ ملزم علاقے میں سر عام اسلحہ لہرا کر خوف و ہراس پھیلا رہا تھا، ملزم نے ناجائز اسلحے کے ساتھ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزم کی ویڈیو سامنے آنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ شو آف ویپن، نا جاٸز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی؛

دوسری جانب لاہور پولیس نے ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ مناواں کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 2 بدنام زمانہ منشیات فروش طالب حسین اور چاند کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او مناواں فاروق اعظم کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 45 بوتلیں شراب برآمد ہوئی، ملزمان نے مضافاتی علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کرلیا۔

اس حوالے سے ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہچایا جایا جاۓ گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں