ٹارگٹ کلنگ کا شکارپی پی کے رہنما معراج خٹک سپرد خاک

پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے وسیم خٹک اورسلطان گلگتی کی میتیں آبائی گائوں روانہ کردی


Staff Reporter September 14, 2012
نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی، ن لیگ ، تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت کارکنان کی شرکت فوٹو: فائل

میٹرک بورڈ آفس ناظم آباد کے قریب دہشتگردوںکے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پیپلز پارٹی کے تین عہدیداران میں سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انفارمیشن سیکریٹری اور یوسی2سلطان آبادکے سابق ناظم معراج خٹک کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

جبکہ دیگر دو عہدیداران وسیم خٹک اور سلطان گلگتی کی میتیں ان کے آبائی گائوں میں روانہ کردی گئیں،اس سے قبل شہید معراج خٹک کی نماز جنازہ سلطان آباد کے گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں شہید کے عزیز و اقارب، سیاسی، سماجی و مذہبی رہنمائوں سمیت پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل، سید نجمی عالم، راشد ربانی، وقار مہدی، سید مسرور احسن،

صوبائی وزیر ندیم احمد بھٹو، صوبائی وزیر اختر حسین جدون، صدیق ابو بھائی، عصمت اللہ خان، لطیف مغل، عابد ستی، سلیمان سندھی، ایچ ایم گھانچی، غیاث الدین منا بہاری، نوید زبیری، ارشد نقوی، رئوف ناگوری، حاجی قاسم بلوچ، سید سہیل عابدی، جاوید ناگوری، محمد بخش لاشاری، نثار خٹک، ذیشان بیگ شامی، جمن دروان، جہانگیر بنگش ، تیمور سیال، ذوالفقار قائمخانی، ذاکر بلتی، انور سومرو، غفار جدون، نور عالم خان، اعجاز بلوچ، ن لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیا، اے این پی کے حبیب جدون، سلیم جدون، تحریک انصاف کے شیریں خان، خلیل ستی، افتخار حسین، عارف بلوچ ، اسلم خواجہ بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں