کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بڑا مسئلہ ہوسکتا ہے شیخ رشید

آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے چور اور ڈاکو نہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک August 21, 2022
—فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ چور و ڈاکو حکومت میں آنے کے بعد اپنے کیس ختم کرنے کے لیے مصروف ہیں جبکہ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے اور اثاثے قوم کے ساتھ ہوتے ہیں اور قوم عمران خان کے ساتھ ہے، آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے چور اور ڈاکوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا چور نواز شریف ہے، عمران خان جب وزیراعظم تھا 6 فیصد ترقی ہو رہی تھی، سب اداروں سے کہتا ہوں روک سکوتو روک لو عمران خان آنے والا ہے۔

دریں اثنا اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کہا ہے کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے، ن اور ش آمنے آنے والی ہیں، اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے، کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔