
وزیراعظم نے شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کا عظیم فرض نبھاتے شہید ہونے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں شہدا کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
باغ میں گاڑی کےحادثے میں 9 فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا۔ اللہ تعالی سے دعا ہےکہ شہداء کے درجات بلند اور سوگوران کوصبرِ جمیل عطا کرے۔ ملکی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والےجوانوں اور انکےباحوصلہ اہلِ خانہ کومجھ سمیت پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 21, 2022
دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اپنے پیغام میں آزاد جموں و کشمیر میں ٹریفک حادثے میں پاکستان آرمی کے 9 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی ،صدر نے زخمی فوجیوں کیلئے جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔