
ایکسپریس نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن میں 10 سالہ ملازمہ پر مالک نے بہن کے ہمراہ بدترین تشددد کیا اور سر کے بال کاٹ دیئے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ 10 سالہ بچی پر تشدد کا الزام لگا کر مالک اور اس کی بہن نے دس سالہ بچی کے بال کاٹے، تشدد کے بعد لڑکی کو اغواء کر کے لے جانا چاہتے تھے۔
پولیس کے مطابق تشدد سے 10 سالہ زینب کی حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دس سالہ ملازمہ زینب بی بی والدین کے سائے سے محروم ہے، وزیر اعلیٰ واقعے کا نوٹس لیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔